( 24 نیوز) بھارت میں تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا بھرپور احتجاج جاری ہے، راجستھان میں کسانوں کے بڑے بڑے جلسوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نےکاشتکاروں کی پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کھڑی فصلوں کو آگ لگا دیں گے، انہوں نے بھارتی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ کسان 40 لاکھ ٹریکٹر پھر دہلی لے کر جائیں گے۔ سرکار کی نیت سے زیادہ ہمارے کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں۔کسانوں کا کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے دوران بھی دھرنے جاری رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہیں گے۔
یاد رہے بھارت میں کسانوں کا احتجاج گزشتہ برس اگست سے جاری ہے، کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔