میانمار: چھاپے ، گرفتاریاں، شیلنگ اور  فائرنگ سے2افراد ہلاک

Feb 21, 2021 | 14:30:PM

(24 نیوز)میانمار  میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والی فوجی قیادت کے خلاف احتجاج کرنیوالوں پر سیکیورٹی فو رسز نے  کریک ڈاؤن شروع  کر دیا ہے، شیلنگ اور  فائرنگ کے نتیجے میں  دو افراد ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور  گولیاں برسائیں جبکہ   کریک ڈاؤن کے دوران پولیس کی جانب سے  متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔سخت کریک ڈاؤن کے باوجود میانمار میں جمہوریت پسند سڑکوں پر نکل آئے.
 واضح  رہے کہ  میانمار  میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے  آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے تاہم ملک بھر میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں اور متعدد افراد  کو گرفتار اور نظر بند کیا جا چکا۔


 

 
 
 

مزیدخبریں