(24 نیوز)محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی اور پشاور کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔اور شہر قائد میں رات کو موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 14 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں نمی کا تناسب 23 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر الود ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔