پی ٹی آئی کے ایم کیو ایم پاکستان سے تحریری معاہدے ہیں، فیصل سبزواری

Feb 21, 2021 | 16:04:PM
 پی ٹی آئی کے ایم کیو ایم پاکستان سے تحریری معاہدے ہیں، فیصل سبزواری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم کیو ایم پاکستان سے تحریری معاہدے ہیں ،کراچی میں مردم شماری کے نتائج پر تحفظات ہیں، جس سے حکومت کو آگاہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے وفاقی حکومت نے سندھ میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے سلسلے میں پی ٹی آئی  کا وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز پہنچ گیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے فارمولا طے کر لیا، فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسد عمر ایم کیو ایم سے مشاورت کرنے پہنچ گئے۔پی ٹی آئی کے وفد میں عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، فردوس شمیم نقوی شامل ہیں جن کا بہادر آباد مرکز پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے استقبال کیا۔بہادر آباد مرکز پر پی ٹی آئی کے وفد کا استقبال کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری، امین الحق اور دیگر رہنما شامل تھے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وفد سے مثبت گفتگو ہوئی ، ان کی بات سنی ،  سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، انہوں نے کہا کہ خامیوں سے پاک مردم شماری ہونی چاہئے ،  حکومت ایک قدم آگے بڑھے اور بجٹ میں مردم شماری کیلئے رقم رکھے،جو کام نہیں ہو پاتے ان کے لئے وفاقی حکومت سے کہتے ہیں، حلیف جماعتوں کے سینیٹ انتخابات پر ووٹ پر گفتگو ہوئی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے منصوبے کے حوالے سے مثبت انداز میں گفتگو ہوئی ہے، ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ شہر کو ماس ٹرانزٹ سمیت دیگر منصوبے دیئے جائیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مشترکہ اہداف میں پیشرفت ہوئی، سینیٹ الیکشن زیر غور آیا ، کچھ فیصلے بھی ہوئے ہیں ، پی ٹی آئی جمہوری جماعت ،ہر ایک کی اپنی رائے ہے،  انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے سینیٹ امیدوار کے نام پر سب سے کم بحث ہوئی،  ایم کیو ایم پاکستان اتحادی ہے مختلف مسائل پر بات ہوتی ہے ، ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ، سینیٹ کا الیکشن صاف اور شفاف چاہتے ہیں ، وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک دو سیٹیں زیادہ ہو سکتی ہیں، کم ہونے کا خطرہ نہیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اسد عمر چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن شفاف ہو،  چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں لین دین اور خرید و فروخت نہ ہو،  عمران خان کو حکومت ملی کو قرضے تاریخی تھے، حکومت ملی تو اقتصادی بحران تھا اسی لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے، وزیراعظم ہاؤس ، کابینہ کے اخراجات کم کئے گئے ،صاحب حیثیت لوگوں پر ٹیکس بڑھائے۔