( 24 نیوز)ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس کل سے پیرس میں شروع ہوگا پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ بھی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر 25 فروری کوپاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ کرینگے ۔ اجلاس میں آئی ایم ایف،عالمی بینک اور یو این کے مبصرین بھی حصہ کریں گے۔
پاکستان کی ایکشن پلان پر عمل درآمد پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان ایکشن پلان پر رپورٹ آئی سی آر جی کو پیش کر دی ۔ پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا کوئی خدشہ نہیں۔ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں ہے۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کیا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ٹھوس پیش رفت کی ہے۔
پاکستان،ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کررہا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت،منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون سازی کی ذرائع دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ۔ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے۔