پی ایس ایل6، لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا آغاز کامیابی سے کر دیاہے، لاہور قلندرزنے 141 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پشاور زلمی نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقرر ہ اوورز میں 140 رنز بنائے ،لاہور قلندر ز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن کپتان سہیل اختر 14 رنز پر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ اوپننگ پر آنے والے فخر زمان صرف 15 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں آوٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔سلمان آغا بھی 21 رنز ہی بنا سکے۔
پشاور زلمی نے 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ سکور روی بوپارہ کا رہا جنہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی۔شعیب ملک اور شرفانے روتھرفورڈ 26 ، 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن امام الحق ،شاہین شاہ آفریدی کی میچ کی پہلی ہی گیند پر امام الحق سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے۔اوپننگ پر آنے والے کامران اکمل بھی صرف پانچ سکور ہی بنانے میں کامیاب ہو ئے اور سلمان مرزا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ حیدر علی بھی کچھ نہ کر پائے اور بغیر کوئی سکور کے سلمان مرزا کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔چوتھے نمبر پر آنے والے شعیب ملک نے 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز کی اننگ کھیلی اور ڈیوڈ وائس کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ان کے بعدشرفانے روتھر فورڈ 26 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا نشانہ بن گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ وائس بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر ، فخر زمان ، آغا سلمان ، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل ، ڈیوڈ وائس ، راشد خان ، احمد دانیال ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد سلمان شامل ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں شعیب ملک ، کامران اکمل ، امام الحق، حیدر علی ، روی بوپارہ ، شرفین ، احمد بٹ ، وہاب ریاض ، مجیب الرحمان ، ثاقب محمود اور محمد عمران شامل ہیں۔