کراچی ،قوم پرست کارکنوں کا جیو ٹی وی پر حملہ

Feb 21, 2021 | 18:41:PM

(24 نیوز) قوم پرست کارکنوں کا جیوٹی وی پر حملہ، ہیڈ آفس کی مرکزی عمارت کے استقبالیہ کےشیشے توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کرنیوالے قوم پرست کارکنوں نے جیو  ٹی وی سیکورٹی کے افراد اور دیگر عملے سے بد سلوکی، نعرے بازی اور گالم گلوچ ۔ مشتعل افراد نجی ٹی وی کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔
 احتجاج جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں متنازع بات کے خلاف کیا جارہا ہے ۔آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹی وی دفتر کے اطراف پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے۔
دوسری جانب کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے جیو ٹی وی کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے نجی ٹی وی کے عملے پر تشدد اور تھوڑ پھوڑ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر احتجاج کے نام پر میڈیا ہائوسز پر حملہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ جیو ٹی وی کی عمارت پر حملے کے وقت پولیس اہلکاروں کا خاموش رہنا سوالیہ نشان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جیو ٹی وی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جیو نیوز کے سی ای او اظہر عباس کو فون میں نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے میں جوبھی ملوث ہوگا ہم اس کے خلاف کارروائی کرینگے۔ ہم نے پوری زندگی میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کی آواز کو دبانے نہیں دے گی۔

مزیدخبریں