(24 نیوز)سینیٹ انتخابات کے لیئے وفاقی حکومت نے سندھ میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکمتِ عملی طے کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے سلسلے میں پاکستان تحریکِ انصاف کا وفد ایم کیو ایم کے مرکز پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے فارمولا طے کر لیا، جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے اسد عمر ایم کیو ایم سے مشاورت کرنے پہنچ گئے۔ وفد میں عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، فردوس شمیم نقوی شامل ہیں جن کا بہادر آباد مرکز پر ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری، امین الحق اور دیگر رہنماﺅں نے استقبال کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مرکز پر ہماری اچھی خاطر تواضع کی گئی، حلیم کھلائی گئی، ہماری خاتون رکن فوزیہ ارشد کو حلیم بہت پسند ہے عادت ہوتی جا رہی ہے، ملاقات پر مختلف اہداف اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
سینٹ الیکشن پر مشا ورت کیلئے اسد عمر کی ایم کیو ایم آفس آمد
Feb 21, 2021 | 19:14:PM