گولڑہ سے اٹک ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح

Feb 21, 2021 | 19:32:PM
گولڑہ سے اٹک ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گولڑہ سے اٹک تک سفاری ٹرین کا آغاز کردیا گیا،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سفاری ٹرین کے ذریعے اٹک خورد پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ نے سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا۔ اٹک ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔سفاری ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔سیاحت کےلئے پاکستان ریلوے کاکرداربہت اہم ہے۔میڈیاپاکستان کی خوبصورتی اور سیاحتی مقامات کو اجاگرکرنے میں اہم کرداراداکرسکتاہے۔میڈیاملک کے مثبت پہلو کواجاگرکرے۔اٹک خوردکے مقام پردودریاوں کاملاپ خوبصورت جگہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حسن ابدال میں گوردوارہ پنجہ سکھ برادری کے لئے مقدس مقام ہے۔سیاحت کے فروغ سے سرمایہ کاربھی دنیابھرسے آجائیں گے۔جہاں سیاحتی مقامات ہوں گے اس علاقہ کی ترقی کاسبب ہوں گے۔ ہم نے دنیاکوبھی بتاناہے کہ پاکستان کے لوگ کتنے مہمان نوازہیں۔بیرون دنیاسے لوگوں کوہم یہاں لے کرآئیں گے۔ 
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ٹورازم اورریلوے کے فروغ کے لئے ہم نے یہ ٹرین چلائی ہے۔ریلوے ریڑھ کی ہڈی ہے ملکی ترقی کے لئے اس کی ترقی سے وابستہ ہے۔ریلوے سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے اقدامات کررہاہوں۔کرپشن ریلوے کے اندرہے باہرنہیں۔ریلوے کی قیمتی اراضی کو اندرکے مافیانے قبضہ میں دیا۔مافیاکومیڈیاکے ذریعے بازآجانےکاپیغام دیتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ دودھ سے مکھی کی طرح کرپٹ عناصرکو نکال باہرکروں گا۔گولڑہ شریف سے تاریخی سفرکرکے ہم یہاں پہنچے ہیں۔