بہاولنگر: 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا

Feb 21, 2021 | 19:40:PM

(24نیوز)بہاولنگرکے نواحی علاقہ میں 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا، پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 3 ملزموں نے (ن) نامی لڑکی کو گھر سے زبردستی اغوا کیا،ملزم وقاص وغیرہ نے لڑکی کو نزدیکی فصلوں میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملزموں نے مجھے نشہ آور چیز کھلائی،اورباری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،میری حالت غیر ہونے پرملزم مجھے چھوڑ کر فرار ہوگئے،لڑکی نے وقاص نامی ملزم کی شناخت کرلی۔
متاثرہ لڑکی کے چچا کاکہناہے کہ صبح سے تھانے میں موجود ہیں لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی،پولیس کارروائی کرنے کی بجائے ہم سے ہی تفتیش کررہی ہے، متاثرہ لڑکی کے چچا کاکہناہے کہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے بچی کا میڈیکل کرایا جائے۔
ایس ایچ او شہزاد اشفاق نے کہاہے کہ جو بھی قانونی کارروائی بنے گی ضرور کرینگے،معاملہ کی چھان بین کررہے ہیں اسکے بعد مقدمہ درج کرینگے،ایس ایچ اوکاکہناہے کہ لڑکی کے ابتدائی بیان سے مطمئن نہیں اس لئے دیر ہوئی۔

مزیدخبریں