(24 نیوز)عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کی فوج ڈسکہ بھجوائی، الیکشن جیتنے والے مریم نواز کی طرح عوام میں کھڑے ہو کر بات کرتے ہیں چھپ کر چار دیواری میں پریس کانفرنس نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی تین وزیر اطلاعات ، مشیر اور وزیر ایک مریم نواز شریف کا جواب دینے ڈسکہ آئے اور چھپ کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان ڈسکہ میں چھپ کر اپنی دہشت اور غنڈہ گردی کا دفاع کر رہے تھے۔ نواز شریف کے خوف میں مبتلا ایک مریم نواز کا عوامی جلسہ اور ڈسکہ میں پانچ وزرا کی چھپ کر پریس کانفرنس ثبوت ہے کہ ووٹ چور عوام کے خوف میں مبتلا ہیں ۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف اور عوام کا اتنا خوف طاری ہے کہ حکومتی ووٹ چور جتھے اور ٹولیوں میں آئے مریم نواز شریف کے جلسے کا جواب ووٹ چور جتھے نے چھپ کر پریس کانفرنس میں دیا ووٹ چوروں کو عوام میں جانے کی ہمت نہیں ہوئی کیونکہ ووٹ چور اِس دفعہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اور ان کا ووٹ چور ٹولہ اب صرف چھپ کر پریس کانفرنس کر سکتا ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ عوام میں گئے تو ان کا وہی حال ہوگا جو گزشتہ رات ووٹ چوروں کا ہوا عمران صاحب اب چھپ کر پریس کانفرنس نہ کرائیں ہمیشہ کے لئے گھر جانے کی تیاری کریں ۔