(24 نیوز) پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ میں جاوید آفریدی کے ہمراہ سٹیڈیم میں ایک خاتون بیٹھی ہیں جس کے بارے میں سوشل میڈیا پربحث جاری ہے ، یہ خاتون اور کوئی نہیں بلکہ پارٹی گرل ’ دانا نیر مبین ‘ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دانانیر مبین کو چند سیکنڈزکی ویڈیو نے شہرت دی اور اسی کی بدولت وہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سٹیڈیم میں بیٹھے سپورٹ کر رہی ہیں۔
اس مو قع پر دانا نیر نے اپنی ایک چھوٹی سی ویڈیو بھی بنائی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ”یہ میں ہوں ، یہ سٹیڈیم ہے اور یہ ہمارا پی ایس ایل 6 ہو رہاہے “۔
ایک تصویر میں دانا نیرمبین پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ بغیر ماسک کے کھڑی ہیں۔
جہانزیب نامی صارف نے دانانیر مبین کی جاوید آفریدی کے ہمراہ تصویر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’ کیمرہ مین کبھی بھی ہمارے دل جیتنے میں ناکام نہیں ہوتا۔“
حریم نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’پاوری‘ گرل اس وقت جاوید آفریدی کے ہمراہ بیٹھی ہیں۔