(24نیوز) این اے 75 ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 1947 سے لے کر آج تک اپنے گاؤں سے نہیں ہارے۔ اپنے گاؤں کا پولنگ تین ہزار کی لیڈ سے جیتاہوں۔
وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا کہ مریم نواز نے د و دن سے ڈسکہ کو ہی فوکس کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنے گاؤں کا پولنگ 300کی لیڈ سے ہارا ہوں لیکن میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن جائیں اور ریکارڈ نکلوائیں، میں اپنے گاؤں سے تین ہزار کی لیڈ سے جیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم اور ڈسکہ آنے والے وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو پی ٹی آئی کے شہید ہونے والے کارکن کے لواحقین کے غم میں شریک ہوئے۔
اسجدعلی ملہی نے کہا کہ آج مریم نواز نے جس طرح ڈسکہ میں آکر لیگی کارکن کے والد کو ساتھ کھڑے کر کے گانے گائے، ساؤنڈسسٹم چلایا اس کی مذمت کرتے ہیں۔مریم نواز جن لوگوں کو چھوڑنے کی بات کر رہی ہیں وہ پیشہ ور قاتل ہیں انہوں نے نہتے کارکنوں کو قتل کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پچھلی بار بھی یہاں سے جیت رہی تھی لیکن ہم لوگ آپس میں تقسیم ہوگئے اس لئے ہار گئے تھے لیکن اس بار ہم نے متحد ہوکر الیکشن لڑا جس کی وجہ سے جیت ہمارا مقدر بنی۔ انشا اللہ جلد پارلیمنٹ میں جا کر ڈسکہ کی نمائندگی کروں گا۔
اپنے گاﺅں سے ہار انہیں، 3 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتا ہوں، علی اسجد ملہی
Feb 21, 2021 | 20:44:PM