سینیٹ الیکشن ہارنے پر عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں گے،اعتزاز احسن کا دعویٰ

Feb 21, 2021 | 21:53:PM

(24نیوز)معروف ماہر قانون اعتزاز احسن کاکہناہے کہ سینیٹ الیکشن ہارے تو عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں گے،استعفیٰ نہیں دیں گے، حکومت یا اپوزیشن کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتا۔
معروف قانون دان کاکہناتھا کہ ن لیگ نے محمد زبیر کی سفارتکاری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی،پھر جب شہبازشریف کی سفارتکاری شروع ہوئی تو خاموش ہوگئے،جب شہبازشریف کی سفارتکاری سے بھی ناامیدی ہوئی تو یہ دوبارہ شروع ہوگئے،ان کاکہناتھاکہ20ستمبر کی تقریر کو نوازشریف نے کسی کے ساتھ شیئر ہی نہیں کیا تھا۔
اعتزاز احسن نے کہاکہ فیض آباد دھرنا کیس میں قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کو ایک ڈائریکشن دی،ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ میں بڑی دراڑ پڑی ہوئی ہے،4ججز نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے جج کو کہا کہ آپ یہ مقدمہ نہیں سن سکتے،بینچ کی طرف سے کاغذ ات پیش کرنے پر باقی بینچ نے انہیں کیس سے روکا، میرے علم کے مطابق پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا،ہونا تو یہ چاہئے کہ جس بینچ نے نوٹس دیا ہو اس کے دونوں ججز لارجر بینچ میں آئیں،13ججزنے افتخار چودھری کو بحال کیا تھا۔
 انہوں نے کہاکہ پشاور بینچ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کیخلاف فیصلہ دیا تھا کہ وہ فیصلہ نہیں سن سکتے،ماہر قانون نے کہاکہ تمام صوبوں اور چیف جسٹس آف پاکستان اختیار رکھتے ہیں کہ وہ بینچ بنائیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس بینچ میں بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا،بنچ میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے کا فیصلہ جج کو نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں عدلیہ کے ہاتھوں بہت غلط نظریں بھی رکھی گئی ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی بہت انوکھاکام کیا۔

مزیدخبریں