ن لیگ نے الیکشن کمیشن کیساتھ ملکردھاندلی کی،پرویزخٹک کاالزام

Feb 21, 2021 | 22:35:PM
ن لیگ نے الیکشن کمیشن کیساتھ ملکردھاندلی کی،پرویزخٹک کاالزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نوشہرہ پی کے63 کا ضمنی انتخاب ہم جیتے ہیں، ن لیگ نے الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر جعل سازی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 کا ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرہ میں جو ہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا۔ الیکشن کمیشن جائیں گے اور ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افسوس ہے الیکشن کمیشن نے مل ملا کر سارا کام کیا۔ ثابت کروں گا پی کے 63 پر ہمیں جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے۔