وفاق میں ہماری حکومت ، مگر ہمارا ہی اپوزیشن لیڈر بند پڑا ہے، ارکان اسمبلی کا سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر ہاﺅس سندھ میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر اب تک چیف سکرٹری اور آئی جی سندھ کو اسلام آباد کیوں طلب نہیں کیا گیا ۔ہماری حکومت ہے مگر ہمارا ہی اپوزیشن لیڈر بند پڑا ہے۔
گورنر ہاؤس میں ایم پی ایز کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، حلیم عادل شیخ کے حوالے سے موثر احتجاج نہ ہونے پہ گورنرسندھ نے تنظیمی عہدیداروں کی سرزنش کردی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ منگل کو پی ٹی آئی بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرےگی ۔
پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ احتجاج میں تمام ایم پی ایز ایک ساتھ نظر نہیں آرہے ، الگ الگ احتجاج ہورہا ہے جسکی وجہ سے وہ مو¿ثر نہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے کہاکہ وکلا بھرپور تیاری کیساتھ پیش ہوں ،ایم پی ایز نے کہاکہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ حلیم عادل کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
کل پی ٹی آئی ایم پی ایز جیل جائیں گے ،سعید آفریدی نے کہاکہ پریس کلب پر احتجاج میں دو تین ایم پی اے موجود تھے باقی نہیں تھے، باچا خان چوک پر ہمیشہ پارٹی کیلئے بڑا احتجاج ہوتا ہے ،گورنر نے راجہ اظہرپربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ اکیلے کیوں وزیر اعلیٰ ہاو¿س احتجاج کرنے گئے ،ایم پی اے نے کہاکہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں میرے پاس احتجاج کے سوا راستہ نہیں۔