میامی کے پرہجوم ساحل پر ہیلی کاپٹر سیاحوں کے درمیان گر گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں پرہجوم ساحل سمندر پر ہیلی کاپٹر سیاحوں کے درمیان آن گرا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر میں موجود دو افراد زخمی ہوگئے ۔ہیلی کاپٹر کے کریش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ساحل سمندر پر کثیر تعداد میں سیاح نہا رہے تھے کہ اچانک ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا ہوا سیاحوں کے درمیان آ ن گرا ۔امریکی میڈیا کے میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھےجبکہ دوزخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے ۔
This afternoon at 1:10 p.m., MBPD received a call of a helicopter crash in the ocean near 10 Street. Police and @MiamiBeachFire responded to the scene along with several partner agencies. Two occupants have been transported to Jackson Memorial Hospital in stable condition.
— Miami Beach Police (@MiamiBeachPD) February 19, 2022
1/2 pic.twitter.com/heSIqnQtle
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ساحل پر ہچکولے کھا رہا ہے جبکہ ساحل پر کثیر تعداد میں لوگ دھوپ سینک رہے ہیں اور بہت سے لوگ ساحل پر نہا رہے ہیں ۔پولیس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حادثے کے حالات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا جیسی نئی وبا۔۔ بل گیٹس کی وارننگ نے پوری دنیا کو پریشان کر دیا