پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دیدی

Feb 21, 2022 | 14:51:PM

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )7 کا 30ویں میچ سپر اوورپر پشاور زلمی نے جیت لیا۔
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور ہیری بروک سپر اوور کھیلنے کے میدان میں اترے لیکن وہ وہاب ریاض کی شاندار بولنگ کے سامنے نہ چل سکے اور صرف 5 رنز بنائے۔پشاور زلمی کوسپر اوور میں 6 رنز کا ہدف ملا،جو اس نے شاہین شاہ آفریدی کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2 چوکے مار کر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی آخری اوور میں شاندار ہارڈ ہٹنگ کی بدولت میچ برابر کیا۔ہوا کچھ یوں کہ لاہور قلندرز کو آخری اوور جیت کےلئے 24 رنز درکار تھے، پہلی گیند وائیڈ ہوئی باقی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 22 رنز بٹور لیے ، یوں میچ سکور برابر ہوگیا۔
میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بطور کپتان 20 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور وہاب ریاض الیون کو وقتی طور پر فتح سے دور کردیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 158 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو 159رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک 32، حیدر علی 25، حضرت اللہ زازئی 20 ، خالد عثمان 19، کامران اکمل 18 اور حسین طلعت نے 17 رنز اسکور کیے۔لاہور قلندرز کی طرف سے فواد احمد نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ڈیوڈ ویسا اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 158 رنز بنالیے، محمد حفیظ 49 اور کامران غلام 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی طرف سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے 2،2 شعیب ملک، خالد عثمان، محمد عمر اور عماد بٹ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

مزیدخبریں