(24 نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نےسرکاری سکولوں میں یکم مارچ سے داخلوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اگست سے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم نجی سکولوں میں نئے داخلوں کا آغاز ہونے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یوٹرن لے لیا ہے۔
نجی سکولوں میں زیادہ بچوں کا داخلہ ہوتا دیکھ کر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے داخلہ پالیسی تبدیل کرلی ہے۔
داخلہ مہم متاثر ہونے سے بچانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں میں داخلوں کا آغاز یکم مارچ سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا سلسلہ پھر شروع۔محکمہ موسمیات نے خبر دی
یاد رہے کہ ہر سال دس فیصد زائد بچے سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے