جہانگیر ترین گروپ میں مزید ناراض ارکان کی شمولیت کا فیصلہ

Feb 21, 2022 | 16:00:PM
جہانگیر ترین میں مزید ناراض اراکان کی شمولیت کا فیصلہ
کیپشن: جہانگیر ترین گروپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین گروپ میں مزید ناراض ارکان کی شمولیت کا فیصلہ، آئندہ کچھ روز میں شو آف پاور کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد  موسم کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ رابطے ملاقاتیں اور بیٹھکیں جاری ہیں۔جہانگیر ترین گروپ میں حکومت سے ناراض مزید اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری طرف پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے ساتھ بھی روابط میں تیزی آگئی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں داخلے کب شروع ہونگے؟محکمہ تعلیم نے اعلان کردیا

 ہم خیال گروپ کے اراکین وزیراعلی کی جانب سے وعدے پورے نا ہونے پر نالاں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین کی شمولیت کے بعد جہانگیر ترین گروپ آئندہ چند روز میں پاور شو بھی کرے گا۔