(مانیٹرنگ ڈیسک ) شادی کے موقع پر اکثر چھوٹی موٹی باتیں ہو جاتی ہیں جنہیں اچھے طریقے سے نمٹایا جاتاہے لیکن بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کھانا تاخیر سے دینے پر دولہا شادی ہی توڑ کر چلا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں دُلہا راج کمار بارات لے کر شادی کے مقام پر پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔شادی کی رسومات کے بعد کھانے کا وقت ہونے کے باوجود کھانا نہیں کھولاگیا جس پر دُلہے کو غصہ آگیا اور اس نے اپنے والد سے کہہ کر شادی روکنے کا کہا، دُلہے کی اس حرکت پر شادی میں افراتفری مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں داخلے کب شروع ہونگے؟محکمہ تعلیم نے اعلان کردیا
باراتیوں نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی اور دُلہے کو بلایا تو پتا چلا کہ دُلہا پہلے ہی اپنی شادی ادھوری چھوڑ کر تقریب سے جاچکا ہے۔
واقعے کے بعد دُلہے کے گھر والوں نے دُلہن کے والدین سے ملنے والے تمام تحائف واپس کئے جب کہ دُلہن کے والد نے واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے