اومیکرون کی نئی اقسام انتہائی خطرناک۔ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی کئی اقسام سامنے آچکی ہیںِ جن میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز اور متعدی ڈیلٹا رہا ہے، نئی قسم اومیکرون اس قدر متعدی نہیں تاہم ماہرین نے اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
جاپان کے ماہرین صحت نے اومیکرون کے سامنے آنے والے سب ویریئنٹ بی اے ون اور بی اے 2 کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے، افریقی ملک الجزائر میں سامنے آنے والا سب ویریئنٹ بی اے ٹو دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکا ہے۔حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی اے ٹو کا پھیلاﺅ اومیکرون سے کم لیکن اس کی ہلاکت خیزی اس سے زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان میں ہونے والی لیبارٹری کی جانچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی اے ٹو مریض میں بیماری کی شدت کو بڑھا سکتا ہے کیوں کہ اس میں کووڈ 19 کے پرانے ویریئنٹ بشمول ڈیلٹا جیسی تباہی مچانے کی اہلیت موجود ہے۔ماہرین کا کہنا تھاکہ اومیکرون کی طرح اس وائرس میں بھی ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعت سے بچ نکلنے کی صلاحیت پائی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ بی اے ٹو میں سوٹروی میب جیسے طریقہ علاج کے خلاف مزاحمت بھی پائی گئی ہے، اس مونو کلونل اینٹی باڈی پر مشتمل طریقہ علاج کو فی الوقت اومیکرون کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شادی کے موقع پر دولہا فرار۔ لڑکی والوں نے کیا کیا؟