(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے شہر تبریز میں فوج کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،جس کے نیتجے میں عملے کے 2ارکان سمیت3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے تبریز میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ لڑاکا طیارہ ایک سکول کی دیوار کے نزدیک گرا جو حادثے کے وقت بند تھا۔ اس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد اور جائے حادثہ پر موجود ایک شخص جاں بحق ہو گئے ۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئےتحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی ائیرفورس کا ایک لڑاکا طیارہ تبریز میں "علی پور شہید سپورٹس کمپلیکس" کے اندر گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد کا لالچ۔ظالم شوہر کا 4 سال تک بیوی پر تشدد۔ مردہ قرار دیدیا