(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات طے پا گئی ہے۔
مرکزی رہنما جماعت اسلامی نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سراج الحق کے درمیان 24 فروری کو ملاقات ہو گی ، ملاقات میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد بارے مشاورت ہو گی ،ملاقات جمعرات کو سہ پہر3 بجے منصورہ میں ہو گی۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری اور سراج الحق کے درمیان گزشتہ ملاقات سابق صدر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔
آصف علی زرداری اور سراج الحق کی ملاقات طے پا گئی
Feb 21, 2022 | 20:08:PM