ضابطہ اخلاق تبدیلی آرڈیننس،الیکشن کمیشن ٹیم کی اٹارنی جنرل سے ملاقات، کوئی پیشرفت نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت کی طرف سے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی آرڈیننس جاری کرنےکے معاملہ پر الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم کی اٹارنی جنرل سے ملاقات۔ لیگل ٹیم کی سربراہی سیکرٹری الیکشن کمیشن کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن کی ٹیم نے اٹارنی جنرل کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر آرڈیننس جاری کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم اور اٹارنی جنرل میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ،ضابطہ اخلاق کے آرڈیننس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کل دوبارہ اجلاس ہو گا اور جس میں الیکشن کمیشن آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست مزید گرم ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات جاری