18 سال بعد رہائی کی خوشخبری ۔سزائے موت کا قیدی دنیا سے رہا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)موت کا ایک دن مقرر ہے۔ کس کی موت کیسے ہونی ہے اور کہاںہونی ہے یہ سب طے شدہ امر ہیں۔
موت کے حوالے سے ایران میں ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا۔جیل میں سزائے موت کا قیدی اپنی رہائی کی خبر برداشت نہ کر پایا او ر خالق حقیقی سے جا ملا۔ تفصیلات کے مطابق18سال قبل ایک شخص کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔قیدی نے سزا کے خلاف رحم کی اپیل دائر کی۔لیکن مقتول کے لواحقین کے انکار پر عدالت اپیل مستردکرتی رہی۔لیکن 18سال بعد آخر کار لواحقین کو رحم آگیا اور انہوں نے58سالہ قیدی کو خون معاف کر دیاجس کے بعد عدالت نے بھی رحم کی اپیل منظور کرلی اوراسے رہائی کا حکم دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زندگی اور موت کی کشمکش کے دوران 18 سال سے ڈیتھ سیل میں اسیر قیدی کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا تو اسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا اور فرط جذبات سے زار و قطار رونے لگا۔اسی دوران قیدی کے سینے میں شدید تکلیف ہوئی اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق قیدی کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ اومیکرون کی نئی اقسام انتہائی خطرناک۔ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی