اپوزیشن والو۔گھبرانا نہیں۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے کہتا ہوں گھبرانا نہیں ،جب ہم نے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، رجسٹرڈ فری لانسرز پر ٹیکس ختم کررہے ہیں ،آئی ٹی کے مختلف شعبوں کو مراعات فراہم کی گئی ہے جس کے بعد آئندہ چند برس میں آئی ٹی میں 50 ارب ڈالر سے زائد کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں،پاکستان کےلئے بھی اپنے ادارتی نظام کو ڈیجیٹلائزیشن کرنا بہت ضروری ہے ورنہ ہم پہلے ہی ترقی کی شرح میں پیچھے ہیں اور مزید تنزلی کا شکار ہوجائیں گے۔
پیر کہ یہاں اسلام آباد میں قومی ای تجارت پورٹل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے حکومت میں آنے کے بعد جو جملہ سب سے زیادہ استعمال کیا وہ تھا گھبرانا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو حالات بہت برے اور ملک دیوالیہ ہو چکا تھا لہٰذا مجھے اپنی کابینہ کو کہنا پڑتا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور آج میں اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کا مستقبل بہت تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہا ہے اور ٹیکنالوجی کا انقلاب ہمارے ملک اور نوجوانوں کو ہرگز مس نہیں کرنی چاہئے ۔
عمران خان نے کہا کہ بل گیٹس نے میری دعوت پر پاکستان آئے تھے، انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم پر بے تحاشا پیسہ خرچ کیا اور گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں پولیو میں کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا تو میں نے انہیں دورہ پاکستان دعوت دی۔انہوں نے کہاکہ میری دلچسپی یہ تھی کہ ہم اس کو پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حصہ بن جائے، میں ابھی تو اعلان نہیں کروں گا لیکن آنے والے دنوں میں اس حوالے سے خوشخبری سناو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کو جب بھی موقع ملا ہے تو انہوں نے ترقی کی ہے لیکن آزادی کے بعد ہمارا جو نظام بنا وہ ہماری اکثریت کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں دیتا۔وزیراعظم نے اپنے کرکٹ کے دور کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پانچ سال انگلینڈ میں کرکٹ سیکھ کر وطن واپس آیا تو مجھے اندازہ ہوا کہ پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ ہے اتنا پوری دنیا میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے برعکس پاکستان میں باقاعدہ نظام نہ ہونے کے باوجود بے انتہا ٹیلنٹ ہے، وسیم اکرم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے بغیر ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، وقار یونس کو میں نے ٹی وی پر دیکھا اور نیٹ میں بلا کر ٹیسٹ میچ کھلا دیا، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا سوائے اس کے جس ملک کو اللہ نے ٹیلنٹ کی دولت بخشی ہو۔انہوںنے کہاکہ ہم اس ملک میں کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کر رہے ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان ٹیم اتنی بڑی بن جائے گی کہ انہیں ہرانا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام ایک نوجوان کے آگے آنے میں رکاوٹ ہے، ہم اس کے لئے تبدیلیاں کررہے ہیں، پانویں جماعت تک ایک نصاب لے کر آئے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی مستقبل ہے اور ہم تعلیم کے نظام میں بھی اسی کے لئے ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے رہ گئے لیکن ہندوستان آگے نکل گیا، سن 2000 میں بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر تھیں اور دس سال میں وہ 100ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، اگر وہ ترقی کر سکتے ہیں تو ہم بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔بلاک ہونے کے باوجود پیغامات بھجیں۔ واٹس ایپ نے بڑی سہولت متعارف کرا دی