بارکھان :کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بارکھان کے علاقے میں حاجی کوٹ کے مقام سے کنویں سے خاتون سمیت3 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئی۔
پولیس کے مطابق تینوں لاشوں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،برآمد ہونے والی لاشوں میں سے ایک خاتون کی جبکہ دیگر دو مرد شامل ہیں،بظاہر مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔مقتولین کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد انکی لاشیں کنویں میں پھینکی گئی تھیں،لاشیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ادھر مری اتحاد کے رہنماء خان محمد عرف اسمعیل نے کنویں سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت کرتے ہوئے تصدیق کی ہیں کہ مقتولین میں انکے دو بیٹوں اور ایک بیوی کی لاش شامل ہے,انہوں نے کہا کہ جو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان میں انکے بڑے بیٹے نواز 16 سالہ بیٹے عبدالقادر اور انکی اہلیہ گراناز کی لاش شامل ہے۔
افسوسناک خبر،خان محمدمری کےبیٹوں محمدنواز،عبدالقادر،اہلیہ کوقتل کردیاگیا
— Senator Mushtaq Ahmad Khan (@SenatorMushtaq) February 20, 2023
ڈی سی،کمانڈنٹ بارکھان نےتصدیق کردی ہے،یہ خون بلوچستان/وفاقی حکومت،سپریم کورٹ اورپوری ریاست کےذمےہے،میں نےسوشل میڈیا،سینیٹ کےفلورپرسب کی منت سماجت کی،لیکن عبدالرحمان کھیتراں کےجیل سےکوئی انکورہائی نہیں دلاسکا https://t.co/gfyW7SBys0
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خاندان کے دیگر پانچ افراد تاحال صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں قید ہیں۔