جہیز میں پرانا فرنیچر کیوں َ؟ دلہے نے شادی سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت میں دلہا یا دلہن کی جانب سے شادی سے انکار معمول بنتا جا رہا ہے اور اپنی نوعیت کا ایک ایسا واقعہ حال ہی میں پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں سسرال کی جانب سے جہیز میں پرانا فرنیچر ملنے پر دلہے نے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا۔ دلہا بس ڈرائیور ہے اور اتوار کو اس کی شادی ہونے والی تھی تاہم جہیز میں پرانا فرنیچر ملنے کی خبر سن کر اس نے دلہن کے گھر جانے سے منع کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا۔
دلہے کی جانب سے عین وقت پر شادی سے انکار پر دلہن کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔دلہن کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں شادی سے انکار کی وجہ پوچھنے دلہے کے گھر گیا تو لڑکے کے والد نے میرے ساتھ کافی بدتمیزی کی۔
ضرور پڑھیں: وہ کون سا ملک ہے جو آبادی بڑھانے کیلئے بجٹ سے دو گنا زیادہ رقم خرچ کرے گا ؟
ان کا کہنا تھا کہ دلہے والوں نے جہیز میں جو سامان مانگا تھا میں غربت کی وجہ سے وہ مکمل طور پر انہیں نہیں دے سکا جبکہ دیا گیا فرنیچر بھی پرانا تھا جس وجہ سے لڑکے والوں نے شادی سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق جہیز پر پابندی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔