شہر لاہور میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Feb 21, 2023 | 09:57:AM

(24 نیوز )لاہور شہر میں موسم سرد اور خشک،درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا  جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم میں تبدیلیاں رونما ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کے حوالے سے تاحال کوئی امکان موجود نہیں۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 196ریکارڈ  کی گئی ۔ لاہور شہر میں موسم میں خنکی کا احساس بڑھ گیا اور ہوائیں چلنے سے موسم سرد اور خشک ہو گیا ۔ 

ضرور پڑھیں : کشمیر، گلگت بلتستان اور پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی 
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ  اور کم سے کم درجہ حرارت12 ،زیادہ سےزیادہ 29ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 196،فیز8 ڈی ایچ اے 389،شاہدرہ میں آلودگی کی شرح359 اور سید مراتب علی روڈ میں آلودگی کی شرح 307 ریکارڈ کی گئی ۔ 

مزیدخبریں