میٹرک اور انٹر امتحانات میں تبدیلی، طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

Feb 21, 2023 | 10:02:AM

(ویب ڈیسک) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحانات میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اب امتحانات کا نوے فیصد حصہ پیپر پر حل کرنا ہوگا، پرچے پر نمبر سینٹر میں نہیں لگیں گے بلکہ پیپر مارکنگ کے لئے پیپر مارکرز کو بھجوائے جائیں گے۔

انٹر بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں عملی امتحانات کی پالیسی میں اہم تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے۔ انٹرنیٹ ٹو پریکٹیکل اپرویچ کے نام سے نئی پالیسی تیار کی گئی ہے۔ اس پالیسی پر کو اے اور او لیول کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

سینٹر میں نگران طلبا کو پریکٹیکل کے حوالے سے سوال بتائے گا جو پیپر پر حل کرنا ہوگا۔ نئی پالیسی کے مطابق عملی پرچوں کی جوابی کاپیوں کو فرضی رول نمبر لگائے جائیں گے اور یہ پرچے پیپر مارکرز کو بھجوائیں جائیں گے۔

آئی بی سی سی کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی موجودہ نظام میں موجود خرابیوں کی وجہ سے نافذ کی جا رہی ہے۔ امتحانات کے بعد اکثر طلبا کی جانب سے شکایات کی جاتی ہیں کہ تھیوری میں ان کے نمبر اچھے آئے تاہم پریکٹیکل میں ان کے نمبر کم آئے جبکہ ایسے بھی کیسز سامنے آئے جس میں تھیوری میں کم نمبر لینے والے طلبہ کے عملی امتحانات میں پورے نمبر حاصل کئے۔

آئی بی سی سی اجلاس کے مراسلے کے مطابق پہلے مرحلے میں کیمسٹری کے امتحان میں یہ پالیسی نافذ کی جائے گی۔

مزیدخبریں