(ویب ڈیسک )خطرناک ٹِک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، اٹک میں نوجوان ڈیم میں نہانے کی ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، 15 سالہ نوجوان حسین کھیتوں میں کام کرتے اپنے والدین کےلئے کھانا لے کر گیا جس کے بعد موبائل ڈیم کے کنارے رکھ کر ویڈیو بنانے لگا، اچانک پائوں پھسلنے سے پانی میں جا گرا اور ڈوب گیا۔
ضرور پڑھیں : معروف گلوکار سونو نگم پر حملہ کس نے کرایا ؟ اہم خبر سامنے آگئی
واضح رہے کچھ سال پہلے پنڈی کے قریب نوجوان ٹرین کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے جاں بحق ہوا تھا۔خطرناک پہاڑوں، دریا، ڈیمز، اونچی بلڈنگز اورسڑکوں پر ڈرائیونگ کرتے ایسے واقعات عام ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک سیلفی اور ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اب تک 15 سال میں 50 ہزار کے قریب لوگ زخمی یا معذور ہوچکے ہیں۔