لاہور: اورنج لائن ٹرین کا سیکیورٹی گارڈ مسافر کے تشدد سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری) گوالمنڈی میں اورنج لائن ٹرین سٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
معاشرے میں عَدم برداشت کے باعث لڑائی جھگڑے تو ہوتے ہی رہتے ہیں۔ تاہم اس میں تشدد کا تناسب بڑھ جانے کی وجہ سے معاملہ قتل و غارت گری تک پہنچ جاتا ہے اور اس کے نتیجہ ہنستے بستے گھر ویران ہوجاتے ہیں۔
اس سلسلے میں اس وقت سب سے سنگین صورت حال یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے اور ہولناک واقعات جنم لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، پی ٹی آئی کارکنان کا مبینہ تشدد، کانسٹیبل کی درخواست پر مقدمہ درج
ایسا ہی ایک واقعہ آج اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن گوالمنڈی کے قریب پیش آیا جہاں لیڈیز کیبن میں گھسنے سے منع کرنے پر مسافر نے سیکیورٹی گارڈ نصر کی جان لے لی۔ گوالمنڈی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔