(24 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری کے باوجود استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
بعد ازاں شاہد خاقان عباسی کے وکیل ظفر اللہ کی جانب سے احتساب عدالت میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی جو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے قبول کرلی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور عظمیٰ عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔