فیس بک اور اور انسٹاگرام کا بھی اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے پیسے لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ٹوئٹر کے بعد اب فیس بک اور انسٹاگرام بھی اکاؤنٹ کی تصدیق کے پیسے لیں گے.
ایلون مسک نے ٹوئٹر پر مصدقہ اکاؤنٹ کے لئے 12 ڈالر ماہانہ فیس لگائی ، جس پر دنیا بھر سے شور اٹھا لیکن اب فیس بُک اور انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا نے بھی اسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مصدقہ اکاؤنٹس کے لیے ماہانہ فیس کا اعلان کر دیا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بُک اور انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا کہ انسٹاگرام اور فیس بک کے لیے ویب کے لیے 11.99 ڈالرز فی مہینہ اور موبائل کے لیے 14.99 ڈالر ماہانہ لینے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ضرور پڑھیں : ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایک نوجوان موت کے منہ میں پہنچ گیا
کمپنی اس فیچر کو سب سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کرا رہی ہے جس کے بعد اسے دیگر ممالک پر بتدریج لاگو کیا جائے گا۔میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ میٹا کا مصدقہ اکاؤنٹ صارفین کو تصدیق شدہ بیج، تمام پلیٹ فارمز پر تیزی سے سرائیر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، ترجیحی کسٹمر سپورٹ اور بہت کچھ فراہم کرے گا۔
مارک زکربرگ نے مزید کہا کہ میٹا کا مصدقہ اکاؤنٹ حاصل کرنے کے خواہش مند صارف کو کم از کم سرگرمی کے تقاضوں کو پورا کرنے، 18 سال یا اس سے زیادہ عمر ہونے اور سرکاری شناختی دستاویزات بطور ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔