(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس اب سے کچھ دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شرکت کریں گے، صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواء کے الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے معاملے پر بھی غور کیا جائیگا۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی اور آئینی و قانونی پہلوؤں اور آپشنز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ نئے چیرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔