(24 نیوز) بھارتی ہندوؤں کی انتہا پسند سوچ صرف اقلیتوں تک ہی محدود نہیں، انتہا پسند ہندو اب اپنے ہی ملک کے بانی مہاتما گاندھی کے قاتل کے دفاع کیلئے بھی میدان میں آگئے جس خود ایک ہندؤانتہا پسند تھا۔
اب بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کے قاتل کو ہندتوا کی جانب سے ہیرو کا درجہ حاصل ہے اور گوڈسے کی قتل و غارت کی سوچ بھارت میں پروان چڑھنے لگی ہے۔
حال ہی میں اتارسی مادھیا پردیش میں مہاسبھا کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہاتما گاندھی کے قاتل نتھورام گوڈسے کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت کا غیر انسانی طبقاتی نظام آسٹریلیا تک پہنچ گیا
ہندو مہاسبھا کے جنرل سکریٹری دیویندر پانڈے نے کہا کہ گوڈسے قوم کیلئے مثالی ہے۔
ایسے واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی اپنے ملک کے بانی سے نفرت کرتی ہے اور اسکے قاتل کی پوجا کرتی ہے کیونکہ بی جے پی کی سرکردگی میں ہی ہندؤ انتہا پسندوں کی یہ سوچ ملک بھر میں پروان چڑھ رہی ہے، بھارت میں مودی راج نے خود بھارت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔