سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ,غریب کا خواب بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستاہونے کے بعد 1832 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے ، جبکہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کےبعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار روپے پر پہنچ گیا ہے، دس گرام سونا 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 896 روپے کا ہوگیا ہے،اور ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 2150 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔