سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ,غریب کا خواب بن گیا

Feb 21, 2023 | 17:31:PM

(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود  پاکستان میں مہنگا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستاہونے کے بعد 1832 ڈالر فی اونس  تک پہنچ گیا ہے ، جبکہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ 
سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کےبعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار روپے پر پہنچ گیا  ہے، دس گرام سونا 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 896 روپے کا ہوگیا  ہے،اور ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 2150 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

مزیدخبریں