(24نیوز) پاکستانی روپے کی قدرمیں ایک بار پھر سے کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے 51 پیسے کا ہو گیا ہے ، دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحا ن دیکھا گیا ہے ، 100 انڈیکس276 پوائنٹس اضافے سے 40ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا ہے، کاروباری روز کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40ہزار 673 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔