طاہر شاہ نے قائم مقام چیئر مین نیب کے فرائض سنبھال لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ڈپٹی چیرمین نیب ظاہر شاہ نے قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض سنبھال لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیئرمین نیب کے آنے سے اہم تبدیلیاں متوقع ، جس میں سب سے پہلے ڈی جیز نیب کی تبدیلیوں کا امکان ہے ، ظاہر شاہ اس سے قبل ڈی جی آپریشنز نیب بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، جسے وزیر اعظم شہباز شریف نے منظور بھی کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہوگئے تھے، چیئرمین نیب کو اختیارات کی کمی سے تحفظات تھے، آفتاب سلطان نے چند روز قبل استعفی دیا تھا۔
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے آفیسر ہیں، آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
آفتاب سلطان نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی۔
چیئرمین نیب کے استعفیٰ کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم نے استعفی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی۔
چیئرمین نیب کے استعفی کی منظوری کا عمل کابینہ کی منظوری کے بعد مکمل ہوگا۔ آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی وفاقی کابینہ نے کی تھی۔ اس لئے استعفی کی منظوری سے متعلق فیصلہ بھی کابینہ نے کرنا ہے۔