چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، پارٹی صدر چودھری شجاعت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رکنیت معطل کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پارٹی عہدہ ختم کر دیا ہے، مسلم لیگ ق نے فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط بھی ارسال کر دیا ہے ۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے خط میں کہا گی ہے کہ جماعت کو کسی اور جماعت میں ضم کرنے کے معاملے پر پرویز الہی کو شو کاز جاری کیا گیا تھا جس کا 7 روز میں جواب نہیں دیا گیا ، پرویز الہی نے 26 جنوری کو لاہور میں غیر آئینی اجلاس بلا کر پارٹی کی قیادت کو برخاست کرنے کی کوشش کی ، پرویز الہی نے پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، پرویز الہی نے اپنے عمل سے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس،عدالت نے فیصلہ جاری کردیا
چودھرری شجاعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین 2006 کے تحت پرویز الہی کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ، پرویز الہی نے صوبائی صدر جتنے عہدے دیے وہ بھی کالعدم کر دیے گئے ہیں۔