(24 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ق )کو خیر باد کہتے ہوئے باقائدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی نے اپنے 10سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ پی ٹی آئی کو جوائن کیا ہے ، پرویز الٰہی کے ہمراہ مونس الٰہی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا جائیاگا۔
اس سے قبل سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور عمران خان کےد رمیان طویل ملاقات طے پائی ، ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر بھی شریک ہوئے ، چودھری پرویز الہی اور عمران خان کی ملاقات میں مشترکہ سیاسی صف بندی کے حوالے سے حتمی بات چیت ہوئی ، ملاقات میں مسلم لیگ ق کے 10 سابق اراکین پنجاب اسمبلی اور سینئر رہنما بھی شریک ہوئے ، سابق ارکان اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف وڑائچ ، باو رضوان، ساجد بھٹی، احسان الحق، محمد افضل، باسمہ چوہدری اور خدیجہ عمر فاروقی کے علاوہ موسی الہی، چوہدری مقصود سلہریا، خرم منور منج اور حاجی عمر حبیب بھی ملاقات کا حصہ تھے ۔
ملاقات کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے سینئر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتو کرتے ہوئے باقائدہ طورپر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔