لاہور قلندرز کی یکطرفہ فتح,پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز کا تجزیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرمحمدآصف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی بالنگ آج فارم سے باہر نظر آئی, کپتانی میں بھی کمی رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 کا دسواں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرزکے درمیان کھیلا گیا، جس میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سےشکست دےدی۔میچ پر تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ہمارے ساتھ کھیل رہی ہے۔جب ان سے امید ہوتی ہے کہ اچھا کھیلیں گے تب نہیں کھیلتے ،آج جب پہلے بیٹنگ کرنا مشکل ہونا چاہیئے تھا مگر آج بہترین بیٹنگ کر کے سب کو حیران کردیا۔ سب کھلاڑیوں نے اپنا کردار باخوبی نبھایا۔کوئٹہ کی بالنگ میں آج کمی رہ گئی، پہلے جیسی مستقل مزاجی نظر نہیں آئی۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے لاہور قلندرز کی بیٹننگ کمزور نظر آرہی تھی لیکن انہوں نے آج اپنی کلاس شو کی۔ اسٹرائیک ریٹ بہت اچھا رکھا اور ایک اچھا فنش کیا جس کی لاہور کو بہت ضرورت تھی۔ کوئٹہ کی بالنگ آج فارم سے باہر نظر آئی, اچھے بالرز ہونے کے باوجود تقریبا 200 رنز کھا لئے، صاف نظر آرہا تھا کہ کپتانی میں کمی رہ گئی۔ پانچ اوورزمیں پانچ بالرز کو استعمال کرلینا ٹھیک نہیں تھا اور جب اتنا برا ٹارگٹ ہو تو سرفراز کو بیٹنگ کرنے بھی جلدی آنا چاہیئے تھا نا کہ آٹھویں نمبر پر، کوئٹہ 4 میں سے 3 میچ ہار گئی ہے تو اب پریشر بھی ہوگا۔لاہور قلندر کو مڈل آرڈر میں بیٹنگ اسی طرح مضبوط رکھنی ہوگی۔ شاہین کی بالنگ کو کریڈٹ جاتا ہے، جس طرح اس نے نئی بال کو سوئنگ کرکے کوئٹہ کو بہت نقصان پہنچایا۔ جب کپتان ہی ایسا پرفارم کر جائے تو ٹیم کو بہت اعتماد ملتا ہے۔