وزیراعظم کا فیصلہ ہوگیا

Feb 21, 2024 | 10:24:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعظم کا فیصلہ ہوگیا،حکومت سازی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔اسلام آباد میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت سازی کیلئے اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں، وزیراعظم کیلئے شہباز شریف دونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے جبکہ آصف علی زرداری صدر کیلئے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ حکومت تشکیل پا جائے گی اور تمام اہم پہلوؤں پر معاملات طے پاگئے ہیں۔سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا آہستہ آہستہ دم توڑ جائے گا ۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: