(24 نیوز)وزارت توانائی اور ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم میریکل سالٹ ورکس کلیکٹیو انکارپوریٹڈ (Miracle Saltworks Collective Inc) کے مابین تاریخی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 20 فروری 2024 کو وزارت توانائی اور ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم میریکل سالٹ ورکس کلیکٹیو انکارپوریٹڈ (Miracle Saltworks Collective Inc) کے مابین ہمالیائی نمک (Himalayan Pink Salt) کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔
وزارت توانائی کے زیرِ اہتمام اس تقریب کے کامیاب انعقاد پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
چیف کمیونیکیشن آفیسرآف میریکل سالٹ ورکس مبارک خان نے کہا کہ آج ہم نےامریکی فرم میریکل سالٹ ورکس کلیکٹیو انکارپوریٹڈ کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا ہے، جس میں ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ذکر ہے۔
مبارک خان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت:کسانوں کا "دہلی چلو" مارچ جاری رکھنے کا اعلان
غیر ملکی سرمایہ کار نے کہا کہ ہم پہلی کمپنی ہیں جو نئے طریقے کار کے تحت سرمایہ کاری کریں گے، اس پراجیکٹ میں کینیڈین سرمایہ کاروں کی بڑی تعدادموجود ہے،ایس آئی ایف سی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کار کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری وسیع پیمانے پر پھیلے گی جس سے ترقی میں اضافہ ہوگا، ہم ایس آئی ایف سی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جس کی بدولت یہ معاہدہ آسان مراحل میں طےپا گیا، معدنی ذخائر کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوگی ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اورمجھے یقین ہے کہ اس مشترکہ معاہدے سے پاکستان میں غیر ملکی صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل امریکا نے دوٹوک بیان جاری کردیا
ملکی سرمایہ کار نے کہا کہ پاکستان اس معاہدے کے ذریعے بیش بہا معاشی فوائد سے مستفید ہوگا، پاکستان کی سرزمین گلابی نمک کی دولت سے مالا مال ہے جو صرف پاکستان میں موجود ہے۔