پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم )پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سرگرم، پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال نے آزاد امیدواروں سے رابطے کیے ہیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے علاوہ دوسرے آزاد امیدواروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ،پنجاب میں 16 سے زائد آزاد امیدوران کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں، کئی آزاد امیدواران نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد پر تحفظات کا اظہار کردیا، کچھ آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے،
کچھ امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حوالے سے سوچنے کا وقت مانگ لیا ،تاخیر سے نوٹیفائی ہونیوالے امیدواروں نے تاحال سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے بھی آزاد امیدواران کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی خدشات، بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ ہوگا یا نہیں؟