پی ایس ایل 9: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی کراچی کننگز نے 155رنز کا ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کر لیا، کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے 12، اخلاق احمد نے 24 اور شعیب ملک 29 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، کیرن پولاڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، کیرن پولاڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور جیمز ونس نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 اور وقار سلام خیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی, زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی, شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے.
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے، کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس کے موقع پر پشاور کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں، زلمی کو کوئٹہ نے شکست دی تھی جب کہ کراچی کنگز کو ملتان سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔
کراچی کنگز کا اسکواڈ
کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی
پشاور زلمی کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشاد