جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

Feb 21, 2024 | 15:09:PM

(ویب ڈیسک )نگراں حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی تھی، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا،  لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی ، حکام نے کہا کہ حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی،حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کر کے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ اہم پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور 

مزیدخبریں