سکھر میں خسرے نے تباہی مچادی، 15دن میں 5 بچے جاں بحق

Feb 21, 2024 | 15:35:PM

(امداد بزدار ) سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں خسرہ پھلنے سے اموات کا سلسلہ جاری، 15 روز کے دوران خسرہ میں مبتلا ہوکر 5 معصوم بچے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے گاؤں پیر مراد علی شاہ اور شہباز ڈنو میں 15 سے زائد بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہونے کے بائث انتقال کرگئے۔ جن میں 2 سالہ عباس، 3 سالہ اسما عمر، 5 سالہ رانی، 3 سالہ رحیما اور 1 سالہ فراز مھر شامل ہیں۔

سکھر کے ریگستانی علاقے میں خسرہ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں کی جا رہے۔

مزید پڑھیں:  جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب بچوں کی اموات پر ورثا سراپا احتجاج ہیں۔

مزیدخبریں